وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پراپیگنڈہ سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض اسپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگر پر پانی آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر کے اس عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے،صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں کہ انہیں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کا خیال رکھنا چاہیئے تھا۔There are always two sides of the coin, but unfortunately we always see the wrong one only. I’m sorry for what happened yesterday, it was purely unintentional and was misperceived in a very wrong way. Let’s try to spread positivity always and not malign this beautiful country of…
— Wahab Riaz (@WahabViki) July 6, 2023
لاہور: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر وائرل تیز رفتار گاڑی چلانے والی ویڈیو پر مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں،کل جو ہوا اس پر میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور اسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔