بی جے پی کے رہنماؤں کی غنڈہ گردی سےقانون، جمہوریت اور ریاستی ادارے مفلوج

بی جے پی کے رہنماؤں کی غنڈہ گردی سےقانون، جمہوریت اور ریاستی ادارے مفلوج
کیپشن: بی جے پی کے رہنماؤں کی غنڈہ گردی سےقانون، جمہوریت اور ریاستی ادارے مفلوج

ویب ڈیسک: بھارت میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کی غنڈہ گردی نے جمہوریت، قانون اور ریاستی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ مودی سرکار کے دور میں ریاستی ادارے سیاسی غنڈوں کے رحم و کرم پر ہیں، حتیٰ کہ سرکاری افسران بھی محفوظ نہیں رہے۔

 تفصیلات کے مطابق منی پور سے کولکتہ اور مقبوضہ وادی سے اوڈیشہ تک، مودی سرکار کے سیاسی غنڈوں کی ریاستی امن دشمنی عروج پر ہے، سرکاری افسران کو دن دہاڑے دفاتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا، بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا،واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ، احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، 2 روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور پر مفلوج ہے۔

دی انڈین ایکسپریس  کے مطابق اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے کہا مودی سرکار کی خاموشی غنڈہ گرد عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، بی جے پی کارکن مودی سرکار کی پشت پناہی کے باعث قانون ہاتھ میں لینے سے نہیں گھبراتے، ایسوسی ایشن نے مطالبہ  کیا ہے کہ فوری طور پر بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان کو گرفتار کیا جائے۔

دی انڈین ایکسپریس  کے مطابق  اس حملے سے اوڈیشہ کے سرکاری افسران کا مورال مکمل طور پر تباہ، وہ اب دفاتر میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں،ریاست کے اعلیٰ افسران نے اس وقت تک ڈیوٹی پر واپس نہ آنے کا اعلان کیا جب تک بی جے پی رہنما کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی نہیں ہوتی۔

اوڈیشہ واقعے نے مودی کی نام نہاد گڈ گورننس کو بے نقاب کر دیا ہے اور مودی سرکار نے بھارت کو جمہوریت کی بجائے ہندو انتہا پسندی اور ریاستی امن دشمنی کا مرکز بنا دیا۔مودی سرکار سیاسی غنڈوں کی سرپرستی کرکے قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے قتلِ عام کی مرتکب ہے۔

Watch Live Public News