بھارت میں خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘کا ایکس اکاؤنٹ بلاک

بھارت میں خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘کا ایکس اکاؤنٹ بلاک
کیپشن: بھارت میں خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘کا ایکس اکاؤنٹ بلاک

ویب ڈیسک: بین الاقوامی خبررساں ادارے ” رائٹرز“ کا آفیشل ”ایکس“ اکاؤنٹ بھارت میں حکومتی احکامات کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے جو کہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر ایک اور سنگین قدغن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ تک رسائی بلاک کر دی،پاکستانی مواد کو بلاک کرنے کے بعد اب بھارت نے اپنے علاقوں میں بین الاقوامی میڈیا کو سنسر کرنا شروع کر دیا۔

نیوز بائٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اقدام گزشتہ شب اچانک نافذ کیا گیا، جس کے بعد بھارت میں صارفین کو رائٹرز کے ایکس ہینڈل تک رسائی کی کوشش پر یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ "@Reuters کو قانونی مطالبے کی وجہ سے بھارت میں روک دیا گیا ہے۔"

دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی واضح یا سرکاری وجہ بیان نہیں کی گئی۔

انتہا پسند مودی نے اپنی سنسر شپ کو بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس تک بڑھانا شروع کر دیا ہے، مودی سرکار غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے مترادف سخت اقدامات مسلط کر رہی ہے،گودی میڈیا میں بی جے پی کے اس اقدام پر کھلی بحث یا غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کی کوئی امید نہیں، بی جے پی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر فاشسٹ نظریے اور پالیسیاں مسلط کر رہی ہے۔

Watch Live Public News