ویب ڈیسک: سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تامل سنیما کی دنیا میں قدم رکھ دیا، سابق کرکٹر نے ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی اداکاری کے کرئیر کے آغاز کا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ اسٹوریز نے سریش رائنا کی پہلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جسے عارضی طور پر پروڈکشن نمبر 1 کہا جارہا ہے یعنی ممکنہ طور پر کرکٹر کی فلم کا نام پروڈکشن نمبر 1 ہوگا۔
اس پروجیکٹ کو لوگن نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو مان کراٹے، ریمو اور گیتھو جیسی ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
فلم کے ٹیزر کو ایک عظیم الشان تقریب کے دوران لانچ کیا گیا جس میں تامل فلم انڈسٹری کے کئی معزز ناموں نے شرکت کی۔ پرومو میں ایک آدمی کو کرکٹ کے میدان میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz #sureshraina #chinnathala #dreamknightstories pic.twitter.com/8FnkmNdIeY
— Dream Knight Stories Private Limited (@DKSoffl) July 4, 2025