ویب ڈیسک: روہڑی جنکشن پر مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ ، واقعہ کی ویڈیو وائرل، غصے میں آئے لوگوں نے اسٹیشن پر نصب لوہے کی کرسیوں، عملے کے دفاتر کو نقصان پہنچایا ۔
10 محرم الحرام کے روز پیش آنے والے واقعہ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ مشتعل افراد نے روہڑی جنکشن پر توڑ پھوڑ کی، اسٹیشن کے عملے کے دفاتر سے کرسیاں باہر لا کر ٹریک پر پھینک دیں، پانی کا کولر بھی پٹری پر پھینکا، لوہے اور لکڑی کی کرسیوں، میز کو نقصان پہنچایا جبکہ دروازوں پر لگے ہوئے شیشوں کو بھی توڑ دیا۔
مشتعل افراد کی یہ ویڈیو اسٹیشن پر روکی دوسری ٹرین کے مسافر نے بنائی، اس ٹرین پر بھی پتھراؤ کیا گیا، تاہم پتھراؤ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، توڑ پھوڑ کے بعد مشتعل افراد وہاں سے چلتے بنے، واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹیشن پر موجود لوگوں نے ٹرین کے لیٹ ہونے پر ہنگامہ آرائی کی، ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔