ائیربلیو ائیر لائن کی پرواز  سے  پرندہ ٹکرا گیا

ائیربلیو ائیر لائن کی پرواز  سے  پرندہ ٹکرا گیا

ویب ڈیسک: لاہور  سے  اسکردو   جانے  والی ائیربلیو ائیر لائن کی پرواز  سے  پرندہ ٹکرا گیا۔

پرندے کے ٹکرانے کے بعد  طیارے کو واپس لاہور میں واپس ہنگامی  لینڈنگ کرنا  پڑی،   پرواز  پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔

پرواز کو  فوری لاہور  واپس اتار لیا گیا،  طیارے میں موجود  149 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

 لاہور سے اسکردو کے لیے پرواز پی اے 481 منسوخ کر دی گئی ہے، اسکردو سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرندہ  ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر  2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News