پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت
کیپشن: پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن پورٹل پر ڈیجیٹل انوینٹری درج کرنے کے لیے مزید 10 دن کی مہلت دے دی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق پنجاب آرمز لائسنس پورٹل پر ڈیجیٹل انوینٹری سے متعلق تربیتی ورکشاپ ہوئی، جس میں صوبے بھر سے 350 سے زائد اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں آن لائن پورٹل پر موجودہ اسٹاک اور خرید و فروخت کا ریکارڈ درج کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا۔ ڈیلرز کی درخواست پر ڈیجیٹل انوینٹری مکمل کرنے کی آخری تاریخ 6 ستمبر 2026 مقرر کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں 413 رجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز میں سے 230 پہلے ہی ڈیجیٹل انوینٹری پر اپنا ریکارڈ درج کرچکے ہیں، جبکہ آئندہ اسلحہ ڈیلرز کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوگا۔

Watch Live Public News