ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ، وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی.
وزیراعظم کا صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز کی موثر اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔