ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے آبی حقوق نا قابل تنسیخ حقیقت ہے۔ یہ ہمارے لئے زندگی کا مسئلہ ہے، اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ یہ عمل بھارت کو شرمندگی کے علاؤہ کچھ بھی نہیں دے گا۔ بھارت کا یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کے 'ایک پانی ایک نظریہ' کے تصور کے خلاف ہے۔
Pakistan's right to water under the IWT is its inalienable right, it is our lifeline which we will protect. India's unilateral failed attempt of holding IWT in abeyance has no legal or moral standing. This act has caused India nothing but embarrassment. It is a clear violation of…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 6, 2026