سندھو پر جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو

سندھو پر جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ سندھو پر جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے گلگلت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی ، جی بی والوں  نے کراچی پہنچ کر پاکستان میں شامل ہونے کی درخواست کی ،گلگت بلتستان کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو شہید نے شخصی حکمرانی کا خاتمہ کیا،صدرزرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کو ریاستی نظام دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جوافسوسناک ہے، جی بی اور آزادکشمیر کو آئینی حقوق دینا پڑیں گے،جی او آزادکشمیر پرانی تنخواہ پر چلنے کو تیار نہیں،وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب قومی اسمبلی میں جی بی کے نمائندے ہوں گے ،گلگت بلتستان کے عوام کامینڈیٹ ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے ،اپنی ذمہ داریاں بھرپورطریقے سے ادا کروں گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نئی نسل گلگت بلتستان کی جدوجہد کو آگے لیکر جائے گی،گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی زمین کا مالک بنائیں گے،گلگت کے عوام کو حق روزگار دلائیں گے،عوامی خدمت کیلئے اپوزیشن کے ساتھ ملکر کام کریں گے،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کسی کے میرٹ کے حق پر ڈاکا ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سردیوں سے پہلے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے،پاکستان میں سیاست ایک گالی بن چکی ہے،سیاست لڑائی جھگڑے اور دشمنی کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے شکست ہضم نہیں ہو رہی ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے،سندھوپر جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے،سندھ دریا ہماری لائف لائن ہے ، سندھو پر کوئی سودانہیں کریں گے، بھارت کو جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہ اکہ پاکستان میں مداخلت کی بھارتی سازش کوناکام بنائیں گے،پاکستان کے عوام سیسہ پلائی دیوار ہیں،دشمن کی ہرسازش ناکام بنائیں گے،مودی افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کرناچاہتا ہے،مودی ! ہم جانتے ہیں بلوچستان میں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں،آزادکشمیرمیں سازشی عناصر عوام کو غلط سمت میں لےجانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایران میں کی جانے والی سازش ناکام ہوئی ،اسرائیلی سازش ناکام بنانے پر ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News