کورونا نے انڈیا کی دو بڑی اداکاراؤں کو جسم فروش بنا دیا

کورونا نے انڈیا کی دو بڑی اداکاراؤں کو جسم فروش بنا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) کورونا وباء کے سنگین اثرات جہاں زندگی کے ہر شعبے پر مرتب ہوئے ہیں وہیں شوبز ا نڈسٹری بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق جسم فروشی کے کاروبار سے منسلک بالی ووڈ کی 2 اداکارائیں گرفتار کی گئیں ہیں، وہ لاک ڈاؤن میں مالی پریشانی کی وجہ سے یہ کام کرنے پر مجبور تھیں. پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں اداکاراؤں نے سائیڈ رول ادا کیا ہے۔ اب پولیس ان دونوں اداکاراؤں کی جنسی ریکٹ سے وابستہ افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔

بھارتی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی میں دو بالی ووڈ اداکاراؤں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیاہے۔جن سے تفتیش کی جا رہی ہے. گرفتار ہونے والی اداکاراؤں کے پاس کورونا وبا ء کے دوران کوئی کام نہیں تھا ، اس لیے انہوں نے یہ پیشہ اختیار کیا. پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے گی. گرفتار اداکاراؤں کا تعلق ساوتھ کی انڈسٹری سے ہے تاہم انکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔