وزیر اعظم کا ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ

وزیر اعظم کا ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ ہے۔ وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی ہے اور اس حوالےسے فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کے لئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت بھی کردی ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوانوں نے آئی ٹی کے شعبے میں اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی وزیراعظم نے منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بجٹ میں نوجوانوں کی آئی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت پر خطیر رقم خرچ کرے گی، اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ہنر کی تربیت فراہم کی جارہی ہے،حکومت آئندہ بجٹ میں 1 لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے گزشتہ دورِ حکومت میں ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جن کی بدولت کرونا وباء کے دوران نوجوان ملک میں زرمبادلہ لے کر آئے، اسپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعظم کی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی راہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا۔اس کے علاوہ آئی ٹی شعبے کی آمدن کا 35 فیصد اپنی استعداد بڑھانے کیلئے رکھنے کی سہولت میں تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہبا زشریف نے آئی ٹی وزارت اور متعلقہ حکام کو شعبے کے ساتھ مل کر بجٹ میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے مقامی سطح پر فائیبر کیبل کی تیاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید امین الحق، مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا، معاونینِ خصوصی طارق باجوہ، جہانزیب خان، طارق پاشا، شزا فاطمہ خواجہ، سینیٹر افنان اللہ، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ آئی ٹی کے شعبے سے معروف ماہرین بشمول آصف پیر، زوہیب خان، نصیر اختر، اور ٹیلی کام شعبے سے حاتم باماترف سی ای او پی ٹی سی ایل، مدسر حیسن وائس پریزیڈنٹ جاز اوت کمال احمد ڈپ٥ی سی ای او ٹیلی نار نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے کی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت بجٹ میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جنکی بدولت موجودہ آئی ٹی برآمدات کو 100 فیصد بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 45 ہزار کے قریب نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے جو تربیت مکمل ہونے کے بعد نہ صرف روزگار کے حوالے سے خود کفیل ہونگے بلکہ مزید روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔وزیرِ اعظم نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔