اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی: ذرائع کے مطابق نادرا بائیکر سہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجرا اورتصدیقی عمل گھر پرممکن ہوگا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سہولت کے تحت شہری نادرا کےعملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کے لیے گھرپر بلواسکیں گے، بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم اداکرنی پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق بائیکر سروس کا عملہ گھرپر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگرمراحل طے کرے گا، نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کےلیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی، قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں گھر پرنادرابائیکر عملے کے ذریعے ڈیلیور کیا جائےگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔