عیدالاضحیٰ کیلئےاسلام آباد پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان جاری

عیدالاضحیٰ کیلئےاسلام آباد پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان جاری
کیپشن: عیدالاضحیٰ کیلئےاسلام آباد پولیس کا جامع سیکیورٹی پلان جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق، سیکیورٹی انتظامات کو سخت کرتے ہوئے 3000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

پولیس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام اہم مساجد اور عیدگاہوں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک اسکواڈز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مزید برآں، ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی کوئیک رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ تفریحی مقامات پر بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی نگرانی کا عمل بھی جاری رہے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دیں اور دورانِ چیکنگ پولیس سے مکمل تعاون کریں۔

ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد اور متحرک ہے۔

Watch Live Public News