ویب ڈیسک: عید الاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 2700 سے زائد پولیس افسران و اہلکار شہر بھر میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 604مساجد ، 72 امام بارگاہوں، 62 کھلے مقامات،پر عید کے اجتماعات کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی،ٹریفک پولیس کے 650 سے زائد افسران خصوصی ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے، عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 30 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،جن پر 250سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پبلک مقامات اور پارکس پر 230سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے،قبرستانوں پر 270 سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے،سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور موثر انتظامات کو یقینی بنائیں گے، عید الاضحٰی پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ اسکواڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہناہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔