پنجاب کا بدنامِ زمانہ ڈاکو صدی لوڑی پولیس مقابلے میں ہلاک

پنجاب کا بدنامِ زمانہ ڈاکو صدی لوڑی پولیس مقابلے میں ہلاک

(ویب ڈیسک )  سی سی ڈی ساہیوال کے ساتھ خونریز مقابلے کے دوران صدی لوڑی اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

  ترجمان سی سی ڈی کا کہنا  ہے کہ سی سی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر مفرور ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مارا۔ ڈاکوؤں نے موقع سے فرار ہونے کیلئے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں نے ایک پولیس افسر پر براہ راست فائر کیا جو سیدھا اسے سینے پر لگا تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے پولیس افسر گولیوں سے محفوظ رہا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کی سرکاری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔قانون کے محافظوں نے بہادری سے ڈاکوں کا مقابلہ کیا ،فائرنگ کا عمل رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان سی سی ڈی  نے بتایا کہ  سرچ آپریشن میں پتا چلا کہ بدنام زمانہ ڈاکو صدی لوڑی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا۔ صدی لوڑی ڈکیتی، قتل، اغوا، اور دہشت پھیلانے جیسے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ   ڈاکوؤں کے ایک بڑے کرمنل نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔دیگر مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ 

Watch Live Public News