خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری ، اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری ، اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت بہتر ہوگئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں  بہتر ی آگئی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر پی آئی سی  پروفیسر بلال محی الدین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، خواجہ سعد رفیق کو فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے،انہیں ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں  سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پنجاب کارڈیالوجی منتقل  کیا گیا تھا۔جہاں  خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ  کیے  گئے۔

Watch Live Public News