محسن نقوی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر آج تہران روانہ ہوں گے

محسن نقوی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر آج تہران روانہ ہوں گے
کیپشن: محسن نقوی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر آج تہران روانہ ہوں گے

 ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام لے کر آج تہران روانہ ہوں گے۔ محسن نقوی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات متوقع ہے۔ جس میں علاقائی صورتحال اور ایران۔امریکا مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل کا اہم پیغام بھی ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے کہ دورہ ایران سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاکستانی حکام سے مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران روانگی سے قبل محسن نقوی کو خصوصی ہدایات دیں۔

Watch Live Public News