محسن نقوی کی راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت

محسن نقوی کی راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت
کیپشن: محسن نقوی کی راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا بنانے اور اپ گریڈیشن کے لیے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے علی الصبح چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کا جائزہ لینے سمیت کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔

چیٸرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کے انکلوژر میں سہولتوں کو بہتر بنانے سمیت عارضی نشتوں کی بجائے مستقل نشستیں لگانے کا بندوبست کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے۔

Watch Live Public News