بھٹوکیس میں سپریم کورٹ کی رائے پروزیر اعظم کی بلاول ، زرداری کو مبارکباد

بھٹوکیس میں سپریم کورٹ کی رائے پروزیر اعظم کی بلاول ، زرداری کو مبارکباد
کیپشن: بھٹوکیس میں سپریم کورٹ کی رائے پروزیر اعظم کی بلاول ، زرداری کو مبارکباد

ویب ڈیسک:بھٹوکیس میں سپریم کورٹ کی رائے پروزیر اعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوزرداری، آصف علی  زرداری اور دیگر پی پی قائدین کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل نہ ملنے کی سپریم کورٹ کی رائے پر بلاول بھٹو زرداری، نامزد صدر آصف علی زرداری، پی پی پی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں لیکن سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عدالت سے ہونے والی زیادتی کو عدالت کا درست کرنا مثبت پیشرفت ہے۔ بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مددگار ہو گی ،ماضی کی غلطیوں کی درستگی اور تلخیوں کے خاتمہ سے ہی قومی اتحاد اور ترقی کا عمل تیز ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News