ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک ,پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی ,جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک , شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنےکا امکان ہے۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔
کشمیر گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں موسم آج گرم رہےگا، درجہ حرارت میں چار ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا۔ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد سے زائد ہے ۔