ویب ڈیسک: مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کے گھر کی تلاشی لی ہے اور وہاں سے ملنے والے اہم سامان کی تفصیلات پبلک نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران جو سامان تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کی تفصیلات پبلک نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔
ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو ارمغان کے گھر سے 18 لیپ ٹاپ، 2 ڈیجٹیل ڈیوائس، کمپیوٹر ٹاور اور دیگر ڈیوائسز سمیت مہنگی ترین کار اور دیگر سامان ملاہے۔