26نومبراحتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 7 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

26نومبراحتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 7 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
کیپشن: 26نومبراحتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 7 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: 26 نومبراحتجاج کے معاملے میں پی ٹی آئی کے مزید 7 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کے معاملے میں پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔  

اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے7 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔تمام ملزمان کی پچاس پچاس ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

ملزمان کی جانب سے وکلاء سردار مصروف ، مرتضی طوری، آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے ۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانتیں سول جج احمد شہزاد گوندل نے پہلے مسترد کی تھیں۔ ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی تھی۔

Watch Live Public News