(ویب ڈیسک ) ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
کراچی کیلئے بجلی کی قیمت 3روپے فی یونٹ کی کمی کردی گئی۔ قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ملک بھر کے ڈسکوز صارفین کے بھی بجلی 2روپے 12پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔
ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی کمی ماہ جنوری کی ایف پی کی مد میں کی گئی ۔صارفین کے بلوں میں بجلی سہولت پیکج کا اطلاق بھی ہو گا۔