ویب ڈیسک: (دانش منیر) قیام امن کی کاوشوں میں پنجاب ایک بار پھر بازی لے گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام اضلاع میں ’’ اینٹی ڈرون یونٹ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔ ہر ضلع میں ’’ اینٹی ڈرون سسٹم‘‘ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں ’’ اینٹی ڈرون یونٹ‘‘ اور ’’ اینٹی ڈرون سسٹم‘‘ قائم کیے جائیں گے۔ اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے۔