آپریشن غضب للحق:کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کیخلاف کارروائیاں

آپریشن غضب للحق:کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کیخلاف کارروائیاں
کیپشن: آپریشن غضب للحق:کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کیخلاف کارروائیاں

ویب ڈیسک: پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ بھاری آرٹلری فائر کے ذریعے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور پاک فوج بھرپور طریقے سے دشمن کی طاقت کو کم کرتی رہے گی۔

Watch Live Public News