سونا ہزاروں روپے مزید سستا ہوگیا

سونا ہزاروں روپے مزید سستا ہوگیا
کیپشن: سونا ہزاروں روپے مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 34 ڈالر سستا ہونے کے بعد 5 ہزار 110 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

Watch Live Public News