آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کیخلاف مؤثرکارروائیاں جاری

آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کیخلاف مؤثرکارروائیاں جاری
کیپشن: آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز کی افغان طالبان کیخلاف مؤثرکارروائیاں جاری

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کی مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج  نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر اور قلعہ سیف اللہ سیکٹر سے ملحقہ دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News