وزیر اعظم کی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ر ہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

وزیر اعظم کی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ر ہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے ۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم  نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف  نے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

محسن نقوی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی کہ   پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

Watch Live Public News