پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ورلڈکپ کوالیفائر سیمی فائنل میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر ورلڈکپ میں جگہ پکی کی۔پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

جاپان کو تیسرے کوارٹر کے اختتام تک تین ایک سے برتری حاصل تھی۔پاکستان نے آخری کوارٹر میں تین گول کرکے میچ میں برتری حاصل کی۔

پاکستان کی گول کیپر علی رضا نے میچ کے آخری لمحات جاپان کا پنلٹی سٹروک کو روک کر پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔

خیال رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر کے فائنل میں کل انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

Watch Live Public News