(ویب ڈیسک ) روسی پرینکسٹرز ووون اور لیکسس نے رضا پہلوی کو دھوکہ ہی نہیں دیا بلکہ لائیو سب کے سامنے رسوا بھی کیا۔
ایران میں اقتدار سنبھالنے کا خواب دیکھنے والے رضا پہلوی کو روسی پرینکسٹرز ووون اور لیکسس نے ویڈیو کال کے ذریعے دھوکہ دے دیا۔ انہوں نے خود کو جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے نمائندے ظاہر کیا۔
ایک پرینکسٹر نے جعلی مونچھ لگا کر خود کو "ایڈولف" کے نام سے متعارف کروایا اور کہا کہ جرمنی، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر بمباری کرے گا۔ اس پر رضا پہلوی نے خوشی کا اظہار کیا۔
ایران کے معزول شاہ کے بیٹے رضا پہلوی اس ویڈیو کانفرنس میں اس قدر اعتماد سے بات کرتے رہے کہ انہوں نے سامنے بیٹھے شخص پر ذرا بھی شک نہیں کیا، حالانکہ وہ جعلی مونچھ لگائے ہوئے تھا اور خود کو "ایڈولف" کہہ رہا تھا۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی حمایت
جب ایک پرینکسٹر نے کہا کہ جرمنی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر بمباری کرے گا تو پہلوی نے اس کا خیر مقدم کیا۔ رضا پہلوی نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ایران کے خلاف مغربی طاقتوں کی ممکنہ “مہم” میں امریکہ اور اسرائیل اکیلے نہ ہوں۔
پرینکسٹر سوال پوچھتا ہے کہ اسرائیل پر جو بمباری کی جارہی ہے اس پر آپکا کیا خیال ہے؟ لیکن اس سے پہلے کہ رضا پہلوی اس سوال کا جواب دیتا اسکی ٹیم کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ جرمن چانسلر کے ایڈوائزر نہیں بلکہ کوئی اور ہے جو انہیں بیوقوف بنا رہا ہے ۔ جس کے بعد وہ کیمرے بند کردیتے ہیں اور ادھر پرینکسٹرز کے قہقہے لگانے لگتے ہیں ۔