گوجرانوالہ: جواں سال لڑکی کے قاتل باپ اور چچا نکلے

گوجرانوالہ: جواں سال لڑکی کے قاتل باپ اور چچا نکلے

گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقہ سے جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا۔

ایس ایچ او کینٹ عدنان اعجاز کے مطابق لڑکی کا قاتل اس کا سوتیلا باپ اور چچا نکلے۔ ملزم سموئیل مسیح اور امتیاز مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

عدنان اعجاز کا کہنا ہے کہ ملزموں نے بد چلنی کے شبہ پر کنزیٰ اعجاز کو قتل کیا۔ ملزموں نے تیز دھار آلے سے لڑکی کی گردن کاٹ کر اسے کھیتوں میں پھینک دیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔