کنگ چارلس سوئم برطانیہ کے 40 ویں بادشاہ بن گئے

کنگ چارلس سوئم برطانیہ کے 40 ویں بادشاہ بن گئے
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی ہو گئی ہے ، کنگ چارلس سوئم برطانیہ کے 40ویں بادشاہ بن گئے۔ بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹرایبے میں کی گئی ، وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔ دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے عالمی رہنما تقریب میں شریک ہوئے ہیں ، گذشتہ 70سال کے دوران تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب تھی ۔ بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ڈائمنڈ جوبلی اسٹیٹ کوچ نامی بگھی میں روانہ ہوئے،روٹ کے دونوں جانب عوام کی جانب سےکنگ چارلس اوران کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا گیا۔سیکیورٹی کے فرائض 29ہزار پولیس اہلکاروں نے سرانجام دیے، کنگ چارلس سوئم کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا ہے ، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجائے گئے۔ 2گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تاج پوشی کی تقریب میں 2ہزار300افراد نے شرکت کی ، شاہ چارلس سوئم نے برطانیہ کے بادشاہ کی حیثیت سے حلف لے کر حلف نامے پر دستخط کئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔