پہلگام فالس فلیگ: بھارت میں سچ اور حق کی آواز اٹھانا جرم بن گیا

پہلگام فالس فلیگ: بھارت میں سچ اور حق کی آواز اٹھانا جرم بن گیا
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ: بھارت میں سچ اور حق کی آواز اٹھانا جرم بن گیا

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں سچ اور حق کی آواز اٹھانا جرم بن گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں بھارتی مسلمانوں کی آواز کو دبادیا گیا۔ بھارت میں جو بھی مودی، فوج یا انتہاپسند تنظیموں کے خلاف بولتا ہےاسے یا تو اٹھا لیا جاتا ہے یا جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے۔ لوگ خوف کی چادر اوڑھ کر خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں اظہارِ رائے کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ مودی سرکار نے جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کر رکھی ہے۔ 

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کا 11 سالہ دور حکومت جمہوریت کے ڈھونگ میں لپٹی بد ترین آمریت  ہے۔ بھارت میں اب سچ بولنا صرف جُرم ہی نہیں، بلکہ برے انجام کا پیش خیمہ بھی بن چکا ہے۔

Watch Live Public News