ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی بھی وکیل کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہ ہوسکی، بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی اور عظمی خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق نورین خانم، ڈاکٹر عظمی اور کزن قاسم خان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئیں تھی، بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں دونوں بہینوں نے ملاقات کی اور واپس روانہ ہوگئیں، بہینوں نے باہر آ کر ملاقات کی تصدیق کی۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں ملاقات کی اجازت دی گئی، مجھے اور عظمی جان کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی، بانی پی ٹی آئی بلکل ٹھیک ہے انکی صحت بھی ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی ۔
ملاقات کے بعد بہنوں نے علیمہ خان سے مشاورت بھی کی، ملاقات کے بعد عظمی خانم اور نورین خانم گھورکھپور پہنچ گئیں۔