وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں  علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بھارتی جارحیت کے تناظر میں قومی سیکیوریٹی اداروں کی پیشہ ورانہ تیاری پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق   علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی  وزیرا عظم کو بریف کیا گیا۔ وزیراعظم کو روایتی عسکری جنگ، ہائبرڈ وارفیئر اور دہشت گردوں کی پراکسیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی نگہبانی، بین الادارہ جاتی انٹیلی جینس تعاون اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ " پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط رکھنے والی افواج میں سے ایک ہے۔"

قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرے، چاہے وہ روایتی ہو یا غیر روایتی، سے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، مسلح افواج اور تمام قومی ادارے پاکستان کی سیکیورٹی، وقار اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

Watch Live Public News