پیپلزپارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب

پیپلزپارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب

(ویب ڈیسک ) سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب  کے نتیجے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کر دیا  ہے۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ  ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور  جماعت اسلامی نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

Watch Live Public News