بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب،ملکی ، غیر ملکی صحافیوں کا مریدکے ،بہاولپور کا دورہ

بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب،ملکی ، غیر ملکی صحافیوں کا مریدکے ،بہاولپور کا دورہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے مریدکے اور بہاولپور میں دہشتگردوں کے مبینہ اور خیالی ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ  مزید بے نقاب کرنے کے لئے بین الاقوامی اور قومی میڈیا نمائندگان کو مریدکے اور بہاولپور کا دورہ  کروایا جا رہا ہے،  وزیر اطلاعات و نشریات دورے کے د وران صحافیوں کو زمینی حقائق سے آگاہ  کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  نمائندگان کو اُن مقامات کا دورہ کروایا  جائے گا جنہیں بھارت دہشتگردی کے  خیالی ٹھکانے قرار دیتا ہے، بھارت کی جانب سے مریدکے اور بہاولپور میں دہشتگردوں کے مبینہ اور خیالی ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   میڈیا نمائندگان ان مقامات اور آبادی  کا تفصیلی مشاہدہ کریں گے۔

خیال رہے کہ  اس سے  قبل  بھی 5 مئی کو   ایل او سی کے دورے میں انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا کو دورہ کروایا گیا تھا ۔دورے میں بھارت کا خیالی دہشت گردوں کے کیمپس کا بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈا  پوری طرح بے نقاب کیا گیا،ان دوروں سے عالمی اور قومی میڈیا کے سامنے بھارت کے بے بنیاد دعوو ں کی قلعی کھل رہی ہے۔

Watch Live Public News