(ویب ڈیسک ) سابق گورنر مقبوضہ جموں و کشمیر ستیہ پال ملک کا کہنا ہے کہ مودی "بیشرم" ہے، "درپوک" ہے اسے پہلگام حملے کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم مودی "بےشرم" اور "ڈرپوک" ہیں ، پہلگام حملے پر مودی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ بہت بڑا سیکیورٹی فیلئیر ہے، میری اطلاعات کے مطابق حکومت کے پاس انٹیلیجنس رپورٹس موجود تھیں مگر انھوں نے کچھ نہیں کیا۔
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال نےپہلگام حملے کے بارے میں طاقتور ردعمل کےلئے کشمیری عوام کی تعریف نہ کرنے پر بھی مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
ستیہ پال ملک نے کہا کہ آل پارٹی اجلاس میں شرکت میں مودی کی ناکامی "تکبر" کی علامت ہے، مودی بھارت میں ہندو مسلم تقسیم کو جاری رکھ کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستیہ پال ملک بہار، میگھالیہ، گوا اور اڈیشہ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، ستیہ پال 2019 کے پلوامہ حملے کے دوران جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔
ستیہ پال ملک نے کہا کہ پہلگام حملے کے پیچھے سنگین انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی کی خامیاں ہیں،امیت شاہ کی طرف سے پہلگام حملے سے چند دن پہلے کی گئی کشمیر سیکیورٹی جائزہ ملاقاتیں سماجی اجتماع سے زیادہ کچھ نہیں تھیں، جموں و کشمیر کے موجودہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں، گورنر منہوج سنہا کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔
ستیہ پال نے کہا کہ 2000 کے قریب کشمیری مسلمانوں کی گرفتاریاں مذہبی بنیاد پر کی گئیں۔
ستیہ پال ملک نے بھارت میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو رپورٹ نہ کرنے پر بھارتی میڈیا پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نےبھارت کو تباہ کر دیا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ستیہ پال ملک نے حقیقت کا اعتراف کر کے مودی کے بھارت کے چہرے سے نقاب اتار دیا ۔