اداکارہ ہانیہ عامر نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنالیا؟

اداکارہ ہانیہ عامر نے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنالیا؟

ویب ڈیسک: پہلگام حملے کے بعد سے حواس باختہ بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف اوچھی حرکتوں میں مصروف ہے،پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، جو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی فین فالوئنگ رکھتی ہیں، بھارت کی بلاک لسٹ میں شامل ہیں تاہم ان کے بھارتی مداح VPN لگا کر باقاعدگی سے انکی انسٹاگرام پوسٹس پر لائک اور کمنٹس کررہے ہیں۔

اس دوران سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ ہانیہ نے بھارتی مداحوں کے لیے ایک نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنالیا ہے تاکہ انکے بھارتی مداح بغیر کسی رکاوٹ کے انکی پوسٹس تک رسائی حاصل کر سکیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گا کہ ہانیہ عامر نے naaamtousunahogaaa کے نام سے انسٹاگرام پر بھارتیوں کیلئے ایک نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے، اکاؤنٹ کے وائرل اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے اس مبینہ نئے اکاؤنٹ کو فالو بھی کر رکھا ہے۔

تاہم ہانیہ کے اس مبینہ نئے اکاؤنٹ کو وزٹ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس اکاؤنٹ کی فالوورز لسٹ میں ہانیہ کا آفیشل انسٹاگرام شامل نہیں ہے۔

یہ اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر کو پاکستانی فینز کی جانب سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کئی صارفین نے الزام لگایا کہ ہانیہ بھارت میں کام کے مواقع حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر بھارتی مداحوں کو راغب کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی کہ 'متوجہ ہوں! ہانیہ کے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق ایک غلط فہمی پھیل رہی ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ بھارت میں مداحوں یا کام کے مواقع حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو کہ درست نہیں ہے'۔

 'ہانیہ کا ایک پرانا پرائیویٹ اکاؤنٹ انسٹاگرام کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ہانیہ نے نیا اکاؤنٹ اسی نام سے بنایا، بدقسمتی سے وہ اکاؤنٹ تاحال پرائیویٹ نہیں کیا جاسکا اور پبلک رہ گیا، جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں'۔

ہانیہ کی ٹیم نے مزید لکھا کہ ک’ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہانیہ کا یہ اقدام کسی بھی صورت بھارت میں کام یا فین فالوونگ حاصل کرنے کی کوشش نہیں ہے، ہم ان کو دل سے جانتے ہیں‘۔

Watch Live Public News