پی سی بی چیلنج کپ؛ دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی چل بسا

 پی سی بی چیلنج کپ؛ دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی چل بسا

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر کرکٹ میچز میں ہونےوالے واقعات کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں بیٹر، بالر کی تلخ کلامی دیکھنے کو ملتی ہے جبکہ کچھ ایسا واقعات کی ویڈیوز بھی جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا، میچ کے دوران کسی کھلاڑی کا انتقال کر جانا ایک افسوسناک واقعہ ہے، بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بولر  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور  سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔

امپائر انعام اللّٰہ خان  کے مطابق  علیم خان میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Watch Live Public News