مودی حکومت نے پہلگام حملہ کیوں کروایا؟ بھارت سے بڑا دعویٰ آگیا

مودی حکومت نے پہلگام حملہ کیوں کروایا؟ بھارت سے بڑا دعویٰ آگیا

ویب ڈیسک: پہلگام حملے کے بعد مودی کی انتخابی تقریر، قومی سلامتی پر سیاست؟  ایس پی لیڈر لال بہاری یادو نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملہ سیاسی مقاصد کے لیے کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، مگر ہر بار مودی، بھارتی فوج اور ایجنسیوں کو منہ کی کھانا پڑ رہی ہے، بھارت کے اندر سے ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ 

اجے رائے نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی ، بھارت فوج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ " رافیل طیارے کھلونا بن گئے، حکومت صرف لیموں مرچ سے حملے روک رہی ہے"  
مولانا ارشد مدنی نے کہا"نفرت کو ہوا دینا ملک کے لیے زہر قاتل ہے" شائینہ این سی نے کہا " مودی پالیسیاں ناکام، ادھو یورپ میں سیر سپاٹے پر"

 ملیکارجن کھڑگے نے کہا " پہلگام حملے پر آل پارٹیز اجلاس میں مودی کی غیر حاضری باعث تشویش"سنجے راوت کی جانب سے کہا کہ " رافیل ڈیل کے باوجود انٹیلیجنس ناکام؟ سیاسی قیادت جواب دہ ہو" 

 کانگریس ترجمان نے کہا "حکومت صرف نعرے لگا رہی ہے، زمینی حقائق خوفناک ہیں" " پہلگام میں دہشتگردی، لیکن وزیر اعظم بہار میں ووٹ مانگنے میں مصروف"۔

بھارتی اپوزیشن نے سوال کیا کہ " رافیل معاہدے کے بعد بھی انٹیلیجنس کیوں ناکام ہوئی؟" "کانگریس صدر  ے کہا دہشتگردی پر سیاست نہیں، یکجہتی کی ضرورت ہے"۔
"سرکار کو صرف الیکشن نظر آتے ہیں، عوام کی جان کی کوئی قیمت نہیں""ادھو یورپ میں، مودی مہم پر، ملک میں خون بہتا رہا"

سنجے راوت کا کہنا تھا کہ "فوج کو کھلی چھوٹ مگر سیاسی قیادت خواب خرگوش میں" 

Watch Live Public News