بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری

بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری
کیپشن: بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری

ویب ڈیسک: بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک سال مکمل ہونے پر معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا ولولہ انگیز پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

’’تو یاد رکھیں‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والے ولولہ انگیز پرومو میں معرکۂ حق کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جذبے کو بھرپور انداز میں تقویت دی گئی ہے۔ یہ پرومو 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہونے والی قومی تقریب ’’بنیان المرصوص‘‘ کے پیش منظر میں جاری کیا گیا ہے۔

پرومو میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق میں ہماری بہادر مسلح افواج نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرحدیں فولادی دیوار کی مانند ہیں، جنہیں کبھی نہیں توڑا جا سکتا۔

مزید کہا گیا کہ دفاعی اداروں کی بے مثال شجاعت اور بھارت کو منہ توڑ جواب نے واضح کر دیا کہ یہ قوم اپنے امن اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ معرکۂ حق کی عظیم فتح نے دفاعِ وطن کی داستان میں ایک سنہری باب رقم کر دیا ہے، جو آنے والی نسلوں کے لئے حوصلے اور فخر کا باعث ہے۔

Watch Live Public News