ویب ڈیسک: ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین، کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کے بڑے ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ اس درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی، جس کے بعد صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی ہوئی، جبکہ سسٹم یوز چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید برآں، ڈسکوز نے انکریمنٹل یونٹس کی مد میں بھی 23 ارب 51 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی ہے، جس سے مجموعی طور پر صارفین کو نمایاں مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔