معرکۂ حق کو ایک سال مکمل: شوبز شخصیات کا افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل: شوبز شخصیات کا افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین
کیپشن: معرکۂ حق کو ایک سال مکمل: شوبز شخصیات کا افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین

ویب ڈیسک: معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو سراہا ہے۔

شوبز ستاروں کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں پاک فوج کی کامیابی نے دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کے مطابق یہ کامیابی قومی یکجہتی، مؤثر عسکری حکمتِ عملی اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔

فنکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مضبوط اور مستحکم فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضامن ہے، جبکہ سرحدوں پر تعینات جوان ہر لمحہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔

شوبز شخصیات کے مطابق اس کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہوا اور ملک کی ساکھ میں بہتری آئی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں بلکہ عالمی امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اداکاروں، گلوکاروں اور دیگر فنکاروں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قائم امن، استحکام اور بڑھتا ہوا اعتماد افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر شوبز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جشنِ فتح منا رہی ہیں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News