ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث زیورات کے خریداروں پر مزید مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 517 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 666 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔