امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر مشتمل میمو پر اتفاق کے قریب ہے، امریکی حکام

امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر مشتمل میمو پر اتفاق کے قریب ہے، امریکی حکام

(ویب ڈیسک ) امریکی حکام  نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر مشتمل میمو پر اتفاق کے قریب ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی حکام  کا کہنا ہے کہ  اگلے 48 گھنٹوں میں کئی اہم نکات پر ایرانی ردعمل کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل میں جوہری افزودگی پرپابندی پر رضامندی شامل ہے، ایران پر امریکی پابندیاں  ہٹانے پر بھی رضامندی شامل ہے۔اس کے علاوہ  اربوں کے منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنا بھی رضامندی میں شامل ہے۔

لیکن فی الحال اس حوالے سے  دونوں جانب سے سرکاری طور پر اس میمو پراتفاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News