ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب دھماکوں سے لرز اٹھا، جالندھر بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر موجود ڈیلیوری اسکوٹر دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں ڈیلیوری رائیڈر اور بی ایس ایف اہلکار شدید زخمی۔ خالصتان لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ تنظیم نے حملہ بھارتی پولیس کے ہاتھوں مقتول شدت پسند کا بدلہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر خالصہ آرمی کیمپ کے قریب دوسرا دھماکہ بھی رپورٹ ہوا۔ گزشتہ روز ہونیوالے دھماکوں کے بعد بھارتی پنجاب میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت اپنی جبر پر مبنی پالیسیوں کے نتائج بھگت رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کے شدت پسند اقدامات نے پنجاب اور منی پور میں بےچینی بڑھائی۔ مشرقی پنجاب میں خالصتان گروپس کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں راجھستان اور چندی گڑھ میں بھی دھماکے رپورٹ کیے گئے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکورٹی اداروں نے متعدد سکھوں کو نام نہاد مقدموں میں گرفتار کیا ہوا ہے۔ کشمیر سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میں اضطراب مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ بھارت کی اقلیتوں کے خلاف سخت ریاستی پالیسیاں ، نفرت اور عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔ بڑھتی علیحدگی پسند تحریکیں نئی دہلی کیلئے بڑا چیلنج بن گئی ہیں۔ بھارت کا پاکستان کو الزام دینے کے بجائے اندرونی اصلاحات کرنا ہوںگی۔