بیکٹیریل انفیکشن کی اینٹی بائیوٹک کے بعض بیچز پر پابندی عائد

بیکٹیریل انفیکشن کی اینٹی بائیوٹک کے بعض بیچز پر پابندی عائد
کیپشن: بیکٹیریل انفیکشن کی اینٹی بائیوٹک کے بعض بیچز پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈرگ کنٹرول حکام نے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک اینٹی بائیوٹک سمیت بعض ادویات کے مخصوص بیچز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال اور فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ’’واٹر فار انجیکشن‘‘ بھی جراثیمی آلودگی کا شکار پایا گیا، جو مریضوں کے لیے سنگین صحت کے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق مذکورہ اینٹی بائیوٹک نہ صرف غیر معیاری ہے بلکہ اس کے استعمال سے خون میں انفیکشن کا خدشہ بھی موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ادویات کے بیچز لاہور اور کراچی کی بعض فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے تیار کیے گئے تھے۔ حکام نے تمام فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان بیچز کو مارکیٹ سے واپس لے کر فروخت بند کریں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی دوا کے استعمال سے قبل مستند ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے ضرور رہنمائی حاصل کریں۔

Watch Live Public News