(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر اطلاعات عطاتارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری تھا۔
وزیرِ اعظم کا شہید کو خراجِ عقیدت، بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،شہداء کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قوم اور افواجِ پاکستان کا شہید کو خراجِ عقیدت، اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔